Aaj Logo

شائع 27 جون 2023 02:01pm

چکن مہنگا ہےتو کیا ہوا، سٹون کڑاہی بنائیں اور داد پائیں

کھانے پینے کے شوقین افراد کا اگرکبھی چین جانا ہو تو مقبول ترین ڈش Suodiu ضرور آزمایئے گا جسے آپ نگلنے کی کوشش میں ناکام ہوں گے اور پھر اُگلتے ہی بنے گی۔

اس کی وجہ یہ ہے پتھروں سے بنائی جانے والی اس ڈش کو چبانا ناممکن ہے، لیکن ذائقے سے بنےفکررہئیے کیونکہ یہ پتھر کھانے والوں کو چکن کڑاہی کا مزہ دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی اس اسٹریٹ ڈش کی ابتداء چین کے مشرقی صوبے ہوبی سے ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روایتی چینی کھانوں کے برعکس مصالحوں سے بھرپور اس ’پتھریلی چکن کڑاہی‘ میں فرق صرف اتنا ہوتا ہے کہ بوٹیوں کا لطف اٹھانے کے برعکس کھانے والوں کو یہ پتھر چُوس کر پھینک دینے ہوں گے۔

سڑک کنارے اس ڈش کا پکانے والے باورچی چمکدار پتھروں پر مرچ کے تیل میں لہسن ، کُٹی مرچیں اور دیگر مصالحہ جات شامل کرتے ہیں اورساس بناتے ہین، پھر اس میں دُھلے دھلائے پتھر جن کو پہلے سے فرائی کرکے رکھا گیا ہوتا ہے، شامل کیے جاتے ہیں۔

اس انوکھی ڈش کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہیں اور سوشل میڈیا صارفین اسے سراہتے ہوئے خاصی حیرت کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

Read Comments