Aaj Logo

شائع 30 جون 2023 11:10am

گوجرانوالہ: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی سے چار لاشیں برآمد

گوجرانوالا میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی سےچارلاشیں ملیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں دو بھائی اور دو کزن شامل ہیں جن کے نام زین،دانیال،آفاق اور شہریار ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، البتہ فی الحال موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

گوجرانوالا پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Read Comments