Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

گوجرانوالہ: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی سے چار لاشیں برآمد

مقتولین میں دو بھائی اور دو کزن شامل ہیں
شائع 30 جون 2023 11:10am
جائے وقوعہ۔ فوٹو — فائل
جائے وقوعہ۔ فوٹو — فائل

گوجرانوالا میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی سےچارلاشیں ملیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں دو بھائی اور دو کزن شامل ہیں جن کے نام زین،دانیال،آفاق اور شہریار ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، البتہ فی الحال موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

گوجرانوالا پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Gujranwala

Punjab police

Crime

Dead Bodies