Aaj Logo

شائع 07 جولائ 2023 05:46pm

شدید بارشیں، زبردست کردار ادا کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون بارشوں سے تباہی ہوئی، زبردست کردار ادا کرنے پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بارشوں کے بعد صورتحال سے نمٹنے کے لیے محسن نقوی نے بہترین قیادت کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں گزشتہ چند دنوں کے دوران مون سون کی ریکارڈ بارشیں ہوئیں۔ میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے تاریخی بارشوں کے بعد صورتحال سے نمٹنے میں فرنٹ سے قیادت کی۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ میں چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر لاہور، ایم ڈی واسا اور دیگر سرکاری افسران کی اس مشکل وقت میں عوامی خدمت کے لیے لگن اور عزم پر بھی سراہتا ہوں۔

Read Comments