Aaj Logo

شائع 08 جولائ 2023 06:15pm

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد معمولی کمی

گزشتہ کئی روز سے مسلسل اضافے کے بعد آج ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 200 روپے اور 10 گرام سونا 172 روپے سستا ہوگیا۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر مہنگا ہوکر 1925 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

ڈالر کی قیمت کے اثرات کی وجہ سے مقامی صرافہ بازار میں سونے کے دام میں کمی ہوگئی، جس سے ایک تولہ سونا 200 روپے کمی سے 2 لاکھ 8 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔

اس کے علاوہ دس گرام سونا 172 روپے کمی سے 1 لاکھ 78 ہزار 498 روپے کا ہوگیا جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 2480 روپے پر برقرار رہی۔

Read Comments