Aaj Logo

شائع 11 جولائ 2023 09:49am

کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں، محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج کی موسم کی صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم آج گرم اور جزوی ابر آلود رہے گا، کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔

شہر قائد میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات نے کہا کہ جنوب سےمغرب چلنےوالی ہواؤں کی رفتار18کلومیٹرفی گھنٹہ ہے، البتہ آج کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم رہنے کا امکان ہے جب کہ گلگلت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش متوقع ہے۔

Read Comments