فرانس کا قومی دن، ایفل ٹاور میں شاندار آتش بازی

قومی دن کے موقع پر ایفل ٹاور قوس قزح کے رنگوں میں نہا گیا
شائع 15 جولائ 2023 09:37am

فرانس کے قومی دن پر ایفل ٹاور میں شاندار آتش بازی کی گئی جس نے دیکھنے والوں کو سحر میں مبتلا کردیا۔

فرانس میں قومی دن کے موقع پر ایفل ٹاور قوس قزح کے رنگوں میں نہا گیا۔ ہر چھوٹا بڑا یہ منظر دیکھ کر مبہوت ہو کر رہ گیا۔

30 منٹ تک جاری رہنے والی آتش بازی کے دلکش مناظر نے آسمان پر دھنک رنگ بکھیر دیے۔

آتش بازی کے اس شاندار مظاہرے کے ساتھ ساتھ مختلف ملی نغمیں بھی پیش کیے گئے۔ شہریوں کی بڑی تعداد روشنیوں سے سجے ایفل ٹاور کو دیکھنے پہنچی اور لطف اندوز ہوئی۔

Read Comments