’لوگ کہتے ہیں میں اپنے بیٹوں کی گرل فرینڈ لگتی ہوں‘

اس عمر میں فٹ رہنا صحت کی اچھی دیکھ بھال کا نتیجہ ہے، شائستہ لودھی
شائع 17 جولائ 2023 01:59pm

ٹی وی میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی نے انٹرویو کے دوران اپنے منفرد تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اکثر وبیشتر ان کے بچوں کی بہن یا پارٹنر سمجھا جاتا ہے۔

شائستہلودھی نے ٹی وی شو میں انکشاف کیا کہ جب بھی وہ اپنے بچوں کے ساتھ کہیں باہر جاتی ہیں تو لوگ ان کے پاس آتے ہیں اور تبصرہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے بیٹوں کی گرل فرینڈ لگتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مں لوگ عام طور پر ایسی خواتین کو بہت ناپسند کرتے ہیں جو بڑی عمر میں بھی اچھی نظرآتی ہوں جبکہ دنیا کے دیگرحصوں میں ایسا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ انہیں اکثر سوشل میڈیا پربھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

اداکارہ نے اپنے معمولات میں مستقل مزاجی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کا اس عمر میں فٹ رہنا صحت کی اچھی دیکھ بھال کا نتیجہ ہے۔

طویل عرصے سے پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ شائستہ لودھی نے بطور آر -جے مختلف پروگراموں کی میزبانی سے کیرئیرکاآغاز کیا تھا۔

میزبانی کے بعد اداکاری میں بھی پہچان بنانے والی شائستہ لودھی ملٹی ٹیلنٹڈ خاتون ہیں۔ پیشےکے اعتباز سے ایم بی بی ایس ڈاکٹر شائستہ لودھی کامیابی کے ساتھ اپنا ایستھیٹک کلینک بھی چلا رہی ہیں۔

Read Comments