کراچی: لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا تاحال مفرور، پولیس بے بس

ملزم کا خاکہ بھی بنوایا لیکن پولیس ملزم کو پکڑنے میں ناکام رہی۔
شائع 18 جولائ 2023 01:26pm

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے نازیبا واقعے سے متعلق تحقیقات میں پولیس 15 روز بعد بھی ملوث ملزم کا سراغ نہ لگاسکی۔

جائے وقوعہ کے اطراف لگے 100 سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی کام نہ آسکیں، آس پاس کے گلی محلوں اور گھروں میں کام کرنے والے 250 سے زائد افراد کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے، ملزم کا خاکہ بھی بنوایا لیکن پولیس ملزم کو پکڑنے میں ناکام رہی۔

خاکے سے ملتے جلتے کئی افراد کو پکڑ کر تحقیقات کی گئیں لیکن کوئی نتیجہ نہ نکلا، روزانہ کی بنیاد پر متعدد افراد کو تفتیش کے نام پر تھانے بلوایا جاتا رہا۔

لیکن واقعے میں ملوث اصل ملزم اب تک قانون کی گرفت میں نہیں آسکا۔

پولیس نے سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا، اعلیی سطح کی تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کی گئی، تاہم کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوسکی۔

لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کا واقعہ 3 جولائی کو گلستان جوہر میں پیش آیا تھا۔

Read Comments