Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 جولائ 2023 01:48pm

کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 62 پیسے کمی کے بعد ڈالر 286 روپے 90 پیسے پر آگیا ہے۔ اسٹاک ایکس چینج میں 100انڈیکس 200 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 600 ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز ہی ڈالر 288.52 پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر293 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ہے۔

Read Comments