Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 جولائ 2023 11:48am

بنیادی ٹیرف کے بعد فی یونٹ ایک روپے 81 پیسے مزید اضافہ

بجلی صارفین کیلئے بنیادی ٹیرف کے بعد اضافی بوجھ لاد دیا گیا، نیپرا نے ایک ماہ کیلئے فی یونٹ ایک روپے 81 پیسے اضافہ منظور کر لیا۔

اس منظوری کے بعد بجلی صارفین پر 24 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، حتمی فیصلہ بعد میں اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد جاری کیا جائے گا۔

گزشتہ روز نیپرا نے حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.50 روپے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دی تھی۔

صرف یہی نہیں بلکہ کراچی والوں کے لئے بھی بجلی مہنگی کردی گئی ہے، کے الیکڑک کے لئے بجلی 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے، جس سے کراچی کے صارفین پر 4 ارب 30 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

کراچی کے بجلی صارفین کو اگست میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، کے الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر اسکا اطلاق نہیں ہوگا۔

Read Comments