بجلی کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ اضافہ، اطلاق اسی ماہ سے ہوگا

قیمت میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری کردیا
شائع 27 جولائ 2023 04:02pm

پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

بجلی کے بنیادی ٹیرف باضابطہ طور پر7 روپے 50 پیسے تک فی یونٹ اضافہ کردیا جس کے بعد فی یونٹ بنیادی ٹیرف 42.72 روپےتک پہنچ گیا۔

پاورڈویژن نے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ اضافے کا اطلاق جولائی 2023 کے مہینے سے ہوگا۔

Read Comments