Aaj Logo

شائع 31 جولائ 2023 09:00pm

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کی غیر معمولی کمی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 16 ڈالر جب کہ پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی غیر معمولی کمی ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 16 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت گھٹ کر 1959 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 2500 روپے اور 2143 روپے کی غیر معمولی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد 2 لاکھ 22 ہزار 200 روپے اور 10 گرام سونے کا بھاؤ کمی کے بعد ایک لاکھ 90 ہزار 501 روپے ہوگیا۔

Read Comments