Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 اگست 2023 08:19am

پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی گرفتار

تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما افتخار درانی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پارٹی رہنماؤں کے مطابق افتخار درانی کو رات ڈیرھ بجے اسلام آباد میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

ان کے بیٹے عماد درانی نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افتخاردرانی کوبغیرایف آئی آراورورانٹ کے گرفتار کیا گیا۔

فرخ حبیب نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیس کہ افتخار درانی کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر کے دروازے توڑ دیئے گئے۔

پارٹی کے دیگر رہنماؤں کا دعوی ہے کہ اہلکاروں نے اہلخانہ کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے۔

افتخار درانی کا پی ٹی آئی کے شعبہ اطلاعات میں کلیدی کردار رہا ہے۔

Read Comments