Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی گرفتار

بغیر وارنٹ اور ایف آئی آر حراست میں لیا گیا، بیٹا
اپ ڈیٹ 03 اگست 2023 08:19am
پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی۔ فوٹو — فائل

تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما افتخار درانی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پارٹی رہنماؤں کے مطابق افتخار درانی کو رات ڈیرھ بجے اسلام آباد میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

ان کے بیٹے عماد درانی نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افتخاردرانی کوبغیرایف آئی آراورورانٹ کے گرفتار کیا گیا۔

فرخ حبیب نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیس کہ افتخار درانی کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر کے دروازے توڑ دیئے گئے۔

پارٹی کے دیگر رہنماؤں کا دعوی ہے کہ اہلکاروں نے اہلخانہ کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے۔

افتخار درانی کا پی ٹی آئی کے شعبہ اطلاعات میں کلیدی کردار رہا ہے۔

pti

iftikhar durrani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div