چائے جی پی ٹی: ’ایسا صرف انڈیا میں ہی ہوسکتا ہے‘

'اس کی نوکری تو اے آئی بھی نہیں چھین سکتا'۔
شائع 07 اگست 2023 10:36pm

دنیا بھر میں جہاں پیشہ ور اور تعلیم یافتہ لوگ مصنوعی ذہانت کے حامل چیٹ بوٹ ”چیٹ جی پی ٹی“ (ChatGPT) سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، وہیں ایک چائے والے نے صرف اس کے نام کا فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا اور اپنی چائے کی دکان کا نام ”چائے جی پی ٹی“ (ChaiGPT) رکھ دیا۔

دکان کے سائن بورڈ پر ”GPT“ کا مخفف ”Genuinely Pure Tea“ بھی بیان کیا گیا ہے جس کا مطلب ”حقیقی خالص چائے“ ہے۔

سوشل میڈیا پر جب اس انوکھی چائے کی دکان کی تصویر وائرل ہوئی تو لوگوں نے حیرت کے اظہار کے ساتھ دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

یہ بھی پڑھیں

چیٹ جی پی ٹی آپ کی ذاتی معلومات لیک کر رہاہے؟

دیسی دکھائی دینے والے مصنوعی ذہانت سے بنے ٹی وی نیوز ریڈرز تیار، سودمند ہونگے یا نہیں بحث چھڑ گئی

’انسانیت مصنوعی ذہانت پر سے اپنا کنٹرول کھو دےگی‘

بہت سے لوگوں نے جہاں اس چائے والے کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کی، وہیں کچھ صارفین نے گول گپوں جیسے اسٹریٹ فوڈ آئٹمز کے لیے ”ChaatGPT“ کھولنے کا مطالبہ کیا۔

Read Comments