Aaj Logo

شائع 08 اگست 2023 01:56pm

ایشین گیمز ہاکی شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا

ایشین ہاکی فیڈریشن نے اگلے ماہ ہونے والے ایشیئن گیمز کے ہاکی شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

ہاکی مقابلے 24 ستمبر سے 7 اکتوبر تک ہنگزو چین میں ہوں گے، ایونٹ کا فائنل7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

فیڈریشن کے مطابق شریک بارہ مینز ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں پاکستان، بھارت، جاپان، بنگلہ دیش، سنگاپور اور ازبکستان شامل ہیں جب کہ گروپ بی میں کوریا، ملائیشیا، چین، عمان، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کو رکھا گیا ہے۔

قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 24 ستمبر کو جاپان، دوسرا میچ بنگلہ دیش سے 26 ستمبر اور تیسرا میچ ازبکستان سے 28 ستمبر کو کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایشینز ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: کھلاڑیوں کی خوراک پر ٹیم مینجمنٹ کےتحفظات

جرمنی تیسری بار ہاکی کا عالمی چیمپئین بن گیا، پاکستانی ریکارڈ ٹوٹنےکے قریب

ہاکی ٹیم کو اذلان شاہ کپ میں شرکت سے روک دیاگیا

پاکستان کو پہلی بار اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی ملگئی

اس کے علاوہ پاکستان ایونٹ میں چوتھا میچ روایتی حریف بھارت سے 30 ستمبر جب کہ پانچواں اور آخری پول میچ دو اکتوبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گا۔

Read Comments