Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 اگست 2023 03:08pm

سابق وائس چانسلر بہاولپور یونیورسٹی اطہر محبوب کرپشن الزامات پر طلب

سابق وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو اطہر محبوب کو اینٹی کرپشن بہاولپور میں طلب کر لیا ہے، ان کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کے الزامات ہیں۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اطہر محبوب کو طلب کرلیا ہے، اور ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق انہیں 3 مختلف الزامات پر طلب کیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن ترجمان نے بتایا کہ اطہرمحبوب کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کے الزامات ہیں، ان پر 197 جونیئر کلرکس کی غیر قانونی بھرتیاں کرنے کا بھی الزام ہے۔

ترجمان کے مطابق سابق وائس چانسلر نے اکیڈیمک بلاک کیلئے 308 ملین کے فرنیچر کا ٹھیکہ من پسند ٹھیکے داروں کو دیا، انہوں نے اپنے اسٹاف کو 5 ملین کی ایڈوانس ادائیگیاں کیں۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ویڈیوز اور منشیات فروشی کی پوری کہانیسامنے آگئی

ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ اطہر محبوب کے خلاف یونیورسٹی ٹرانسپورٹ ونگ میں بھی بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزامات ہیں، جب کہ آئی ٹی آلات کی خریداری میں بھی بڑے پیمانے پر گھپلوں کے الزامات ہیں۔

Read Comments