Aaj Logo

شائع 08 اگست 2023 03:18pm

سابق کرکٹر سرفراز نواز کی پینشن بحال، چیئرمین پی سی بی نے چیک دیدیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے ریورس سوئنگ کے موجد سرفراز نواز کی پینشن بحال کردی۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف سے سرفراز نواز نے ملاقات کی۔

دونوں کے درمیان ملاقات میں کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق اور محمد حفیط بھی موجود تھے۔

ملاقات میں سرفراز نواز کی پینشن اور بحالی کی درخواست پر ذکاء اشرف نے ان کی فوری پینشن کی بحالی اور پچھلے واجبات کا چیک پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی پینشن میں اضافہ، عمران خان کو کتنی رقم ملےگی؟

انضمام الحق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرمقرر

ذکاء اشرف کی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے اعلان کی پریس ریلیز ڈیلیٹکردی گئی

سرفراز نواز نے ذکاء اشرف کا شکریہ ادا کیا اور نوجوان فاسٹ باؤلرز کو ٹپس دینے کے لئے اپنی خدمات پیش کیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی پر تنقید کرنے پر سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے سرفراز نواز کی 2017 میں پینشن روک دی تھی۔

Read Comments