Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی پینشن میں اضافہ، عمران خان کو کتنی رقم ملے گی؟

رمیز راجہ سمیت لسٹ اے، بی اور سی کی پنشنز میں بھی اضافہ
شائع 12 جنوری 2023 06:15pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی پینشن میں اضافہ کردیا ہے۔

آخری بار 2019 میں اپ ڈیٹ کی گئی پی سی بی کی ویلفیئر پالیسی میں مہنگائی کی موجودہ سطح کو دیکھتے ہوئے تبدیلیا کی گئی ہیں اور کھلاڑیوں کی پینشن میں اضافہ کیا گیا ہے۔

پینشن وصول کرنے والوں کی فہرست میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران خان اور سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا سمیت 24 کھلاڑی شامل ہیں، جنہیں ماہانہ 1 لاکھ 54 ہزار روپے ملیں گے، سات پلئیرز کو 1 لاکھ 48 ہزار جبکہ 32 دیگر کھلاڑیوں کو 1 لاکھ 32 ہزار ادا کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ لسٹ اے کے کھلاڑیوں کو 54 ہزار روپے سے 1 ایک لاکھ 54 ہزار، لسٹ بی کے پلئیرز کو 48 سے 1 لاکھ 48 ہزار اور لسٹ سی کے کرکٹرز کو 42 ہزار سے 1 لاکھ 42 روپے ماہانہ پینشن دی جائے گی۔

رمیز راجا نے پینشن لینے والے کرکٹرز کو فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی، جس کو نجم سیٹھی نے منظور کرلیا تھا، سابق کرکٹر کو رواں سال فروری میں پینشن کی ادائیگی شروع ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ پی سی بی 60 سال سے اوپر والے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو پینشن دے رہا ہے، رمیز راجا جب کرکٹ بورڈ کے سربراہ تھے تو انہوں نے پینشن میں فی کس ایک لاکھ روپے کا اضافہ کیا تھا۔

PCB

imran khan

ramiz raja

Test Cricketers

Pension Plan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div