Aaj Logo

شائع 09 اگست 2023 12:52pm

کراچی والوں کے لئے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

نیپرا نے کراچی کے بجلی صارفین کے لئے 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

لوڈشیڈنگ، پانی کی قلت، مہنگائی اور بے روز گاری سے تنگ کراچی کے عوام کے لئے ایک اور بری خبر آئی ہے، کیوں کہ نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔

نیپرا نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کے ماہ کے فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

ای سی سی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دےدی

بجلی صارفین کیلئے بُری خبر، حکومت کی 144 ارب 69 کروڑ اضافی بوجھ ڈالنےکی تیاری

کراچی والوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافی سرچارج لگائے جانے کاامکان

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے 2 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 26 جولائی 2023 کو ایف سی اے پرعوامی سماعت کی تھی، اور بجلی 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کی ہے، فیصلے کا اطلاق صرف اگست کے ماہ کے بلوں پرہوگا۔

Read Comments