Aaj Logo

شائع 11 اگست 2023 08:03pm

افغانستان کیخلاف سیریز اور ایشیا کپ کیلئے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ کے لیے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان کردیا۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز والی مینجمنٹ کو برقرار رکھا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ریحان الحق کو ٹیم منیجر، مکی آرتھر کو ٹیم ڈائریکٹر اور گرانٹ بریڈ برن کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

ایشیا کپ اور افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کااعلان

افغانستان کیخلاف سیریز اور ایشیا کپ کیلئے قومی ٹیم کی تشکیل پرمشاورت

ایشیا کپ 2023: پہلی بار بھارت کی جرسی پر“پاکستان“ کا نامنمایاں

اینڈریو پیوٹک بیٹنگ کوچ، مورنی مورکل فاسٹ بولنگ کوچ جبکہ آفتاب خان فیلڈنگ کوچ کے فرائض نبھائیں گے، اس کے علاوہ عبدالرحمان بطور اسسٹنٹ کوچ، سہیل سلیم ٹیم ڈاکٹر اور احسن افتخار ناگی میڈیا منیجر ہوں گے۔

لیفٹنینٹ کرنل ریٹائرڈ عثمان انوری سیکیورٹی مینجر اور عمار احسن ڈیجیٹل کونٹینٹ پروڈیوسر ہوں گے جبکہ مقبول احمد بابر سائیکالوجسٹ ٹیم اسپورٹ اسٹاف میں شامل ہوں گے۔

طلحہ اعجاز اینالسٹ جبکہ ملنگ علی مساجر کے طور پر ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔

پی سی بی کا کہنا تھا کہ مقبول بابری کھلاڑیوں کو ذہینی طور پر مضبوط بنانے پر کام کریں گے، ماہر نفسیات مقبول بابری نے ٹی ٹوئنٹی 2009 میں بھی فاتح قومی ٹیم کے ساتھ کام کیا تھا۔

واضح رہے کہ 50 اوورز پر مشتمل ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے میچ سے ہوگا، یہ پہلا موقع ہے کہ 2008 کے بعد پاکستان کسی ملٹی نیشنل ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ ایشیا کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلے گی جس کے 2 میچ ہمبنٹوٹا میں 22 اور 24 اگست کو کھیلے جائیں گے جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل 26 اگست کو کولمبو میں ہوگا۔

Read Comments