Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

ایشیا کپ 2023: پہلی بار بھارت کی جرسی پر ’پاکستان‘ کا نام نمایاں

ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست کو گرین شرٹس اور نیپال کےمیچ سے ہوگا۔
اپ ڈیٹ 12 اگست 2023 08:40am
تصویر: انڈیا۔کام
تصویر: انڈیا۔کام

ایشیا کپ 2023 میں بھارتی ٹیم پاکستان کے نام سے سجی جرسی پہن کر میدان میں اترے گی۔

ایشیا کپ کے لیے بنائی گئی بھارتی جرسی پر ”پاکستان“ کے نام نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکادیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کیلئے جرسی پر ایشیا کپ کے لوگو کے ساتھ میزبان کا نام درج ہونا ضروری ہے، بھارتی ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام بھی اسی لیے درج ہوسکتا ہے۔

تاحال اس خبر کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

مزید پڑھیں:

ایشیا کپ 2023 کا انعقاد پاکستان میں ہونے کا امکان

ورلڈ کپ 2023: پاکستانی ٹیم کی ممکنہ کِٹ کے ڈیزائن پر ’چوری‘ کا الزام

جونیئر ایشیاء کپ ہاکی کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

ایشیا کپ ایونٹ کا آغاز 30 اگست کو گرین شرٹس اور نیپال کے درمیان میچ سے ہوگا۔

یہ ایونٹ مکمل طور پر پاکستان میں ہونا تھا تاہم بھارت نے اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے 4 میچز پاکستانی گراؤنڈز اور باقی تمام مقابلے سری لنکا میں ہوں گے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق چونکہ ہندوستان ایشیا کپ کا میزبان ہے، اس لیے ہندوستان کی خواہش کے باوجود بی سی سی آئی کو ٹیم کی جرسیوں پر ایشیا کپ کے لوگو کے ساتھ پاکستان کو شامل کرنے پر مجبور کیا گیاہے۔

ہندوستانی ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام کبھی نہیں تھا، ایشیا کپ کے دوران جب بھارتی ٹیم میدان میں اترے گی تو کھلاڑیوں کی شرٹس پر پاکستان کا نام نمایاں نظر آئے گا۔

india

sports

ASIA CUP 2023

SRI LANKA VS PAKISTAN