Aaj Logo

اپ ڈیٹ 12 اگست 2023 10:26am

شمالی وزیرستان: شادی میں فائرنگ سے 3 بھتیجوں کو قتل کرنے والا دولہا گرفتار

شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپین وام پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی میں فائرنگ کرکے تین بھتیجوں کوموت کے گھاٹ اتارنے والے دولہے کو گرفتارکرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ گزشتہ شب دولہا اپنی دوسری شادی کی تقریب میں فائرنگ کررہا تھا، جس کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوئے تھے۔

جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 14 اور 8 سال کے درمیان ہیں۔

واقعے کے بعد فائرنگ کرنے والا دولہا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

Read Comments