Aaj Logo

شائع 14 اگست 2023 07:50pm

نگراں وزیراعظم نے منصب سنبھالتے ہی تمام وزارتوں سے اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی

نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ نے وزارتِ عظمی کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی تمام وزارتوں سے اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک کے 8 ویں نگراں وزیر اعظم کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ جس کے ساتھ ہی شہباز شریف کی 16 ماہ کی حکومت ختم ہوگئی ہے۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نومنتخب نگراں وزیراعظم سے حلف لیا۔

مزید پڑھیں

’بلوچستان کے سپوت مادروطن کی آبیاری اپنے خون سے کریںگے‘

خوست میں ہوٹل پر مبینہ ڈرون حملہ، حافظ گل بہادر گروپ کے اہم کمانڈرزمارے جانےکی اطلاعات

انوار الحق کاکڑ سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی، نشست خالی قرار دیدیگئی

حلف برداری کے بعد وزارت عظمیٰ کا دفتر سنبھالنے والے نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ سے بلوچستان کے وفد کی ملاقات کی۔

ملاقات میں سینیٹر سرفراز بگٹی اور میر خالد لانگو شامل تھے۔

وفد نے وزیرِاعظم کو وزرات عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

Read Comments