Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

انوار الحق کاکڑ سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی، نشست خالی قرار دیدی گئی

نامزد نگراں وزیراعظم کی ایوان بالا کی رکنیت مارچ 2024 تک تھی
اپ ڈیٹ 14 اگست 2023 01:32pm
نامزد نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ۔ فوٹو — فائل
نامزد نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: نامزد نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

نامزد نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بجھوایا جسے منظور کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انوار الحق کاکڑ کے استعفے کی منطوری کے بعد ان کی نشست خالی قرار دے دی گئی ہے۔

اس حوالے سے سیںیٹ سیکرٹریٹ نے باضابطہ نوٹفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن آرٹیکل 64 کی شق ون کے تحت جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کی کاپی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہے۔

قانونی طور پر انوار الحق کو سینیٹ نشست چھوڑنے کی ضرورت نہیں تھی اور ماضی میں ایسی ایک مثال بھی موجود ہے۔

واضح رہے کہ انوار الحق کاکڑ 2018 میں آزاد حیثیت سے سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے اور ان کی ایوان بالا کی رکنیت مارچ 2024 تک تھی۔

یاد رہے کہ نامزد نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ملک کے 8 ویں نگراں وزیر اعظم کی حیثیت سے عہدے کا حلف آج اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

نومنتخب نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کون ہیں؟

انوار الحق کاکڑ کے تقرر میں نواز شریف اور مریم کا کردار

انوار الحق کاکڑ عمران خان کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی حلف برداری کی تقریب آج سہ پہر3 بجے ایوان صدر میں ہوگی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نامزد وزیراعظم سے حلف لیں گے۔

اسلام آباد

Senate of Pakistan

anwar ul haq kakar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div