Aaj Logo

شائع 15 اگست 2023 05:09pm

توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری نے دوبارہ اپنا معافی نامہ جمع کروا دیا

توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دوبارہ اپنا معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا جبکہ الیکشن کمیشن نے کیس پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ اگلی سماعت پر اس معافی نامے کا فیصلہ سنا دیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے فواد چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

فواد چوہدری اپنے وکیل کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور انہوں نے دوبارہ اپنا تحریری معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا۔

مزید پڑھیں

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان پر 22 اگست کو فرد جرم عائدہوگی

توہین الیکشن کمیشن کیس: عدالت نے فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹمعطل کردیے

فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کاحکم

جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس کو آن ریکارڈ لے آتے ہیں ،اگلی سماعت پرفیصلہ کر دیں گے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی۔

Read Comments