Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم

عدالت نے سابق وفاقی وزیر کے نا قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیے
شائع 18 جولائ 2023 11:23am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کےناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے فواد چوہدری کو 20 جولائی کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس طارق محمود جہانگیری نے فواد چوہدری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن میں توہین کمیشن کی کارروائی جاری ہے، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ختم کیے جائیں۔

عدالت نے کہا کہ چیف جسٹس نے فیصلہ دیا کہ توہین کمیشن کی کارروائی جاری رہے گی، چیف جسٹس نے کمیشن کو حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے۔

جسٹس طارق محمود نے کہا کہ آپ کونوٹس جاری ہوئے ہیں، کیا وجہ ہے کہ آپ وہاں ذاتی حیثیت میں پیش نہیں ہو رہے، آپ نے توہائیکورٹ آرڈرکی بھی خلاف ورزی کی ہے۔

جج کے ریمارکس پر فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری بولے کہ ہم اُسی دن اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کونسا کراچی میں ہے، ہائیکورٹ سے وہاں چلے جاتے، آپ نے کمیشن میں پیش نہ ہو کر ہائیکورٹ آرڈر کی خلاف ورزی کی ہے۔

عدالت نے کہا کہ آپ کے وارنٹ گرفتاری معطل کررہے ہیں کمیشن کےسامنے پیش ہوں، کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوئے تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

عدالت نے فواد چوہدری کو20 جولائی کو الیکشن کمیشن کےسامنے پیش ہونے کا حکم دیا۔

Fawad Chaudhary

Contempt Election Commission Case

MAY 9 RIOTS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div