Aaj Logo

شائع 16 اگست 2023 09:33am

اسپیس اسٹیشن پر پاکستان کا جشن آزادی منانے والے اماراتی خلاباز نے بھارتیوں کو بھی خوش کردیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلا باز سلطان النیادی نے گزشتہ روز خلا سے دہلی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بھارت کو اس کے 77 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دی۔

سلطان النیادی نے ایکس پر تصویر شیئر کرتے ہوئے 11 بھارتی زبانوں میں نمستے کے ساتھ لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔

اماراتی خلاباز نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ دنیا بھر کے تمام بھارتیوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے یوم آزادی مبارک ہو، آپ کے ساتھ دارالحکومت نئی دہلی کی خلا سے تصویر شیئر کر رہے ہیں۔

2018 میں سلطاب النیادی کو حزا المنصوری کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے پہلے دو خلابازوں کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

تاریخ میں پہلی بار ناسا کا رابطہ خلائی اسٹیشن سےمنقطع

تاریخ میں پہلی بار ماں، بیٹی کی جوڑی خلا میں روانہ ہونے کیلئےتیار

رواں سال سلطان النیادی ایکسپیڈیشن 69 کے دوران خلائی واک کرنے والے پہلے عرب خلاباز بن گئے تھے۔

خیال رہے کہ خلا باز سلطان النیادی نے خلا سے اسلام آباد کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد دی تھی۔

Read Comments