Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 اگست 2023 10:47am

عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کے امکانات مزید دور ہوگئے

چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی اور گھر کے کھانے کی فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت آج نہیں ہوسکے گی ۔

درخواست پر سماعت نہ ہونے کی وجہ آج چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق کی عدم موجودگی ہے۔

عدالت نے آج کی سماعت میں پنجاب حکومت اور جیل حکام سے جواب طلب کر رکھا تھا۔

##گزشتہ سماعت

گزشتہ سماعت میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے عمران خان کو اٹک جیل میں رکھنے کی وجوہات پر رپورٹ طلب کی تھی۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ بتایا جائے کن وجوہات کی بنیاد پرعمران خان کو اٹک جیل میں رکھا گیا، اس کے علاوہ انہیں جیل میں گھر کا کھانا فراہم کرنے کی درخواست پر بھی معاونت طلب کی گئی تھی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات ریکارڈ پر نہیں جو قیدی کو ہفتے میں ایک سے زائد بارملاقات سے روکے۔ جیل قوانین کے مطابق عمران خان کی دوستوں، عزیرواقارب اور وکلا سے ملاقات کروائی جائے۔

اس کے علاوہ عمران خان کو جائے نماز، انگریزی ترجمے کے ساتھ قرآن پاک اور مناسب طبی سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی گئی تھی۔

Read Comments