عالمی مارکیٹ میں سونا سستا،پاکستان میں مہنگا

سونا مڈل کلاس کے ساتھ ساتھ امیر کی پہنچ سے بھی دور
شائع 17 اگست 2023 06:47pm

ایک طرف جہاں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، وہیں پاکستان میں سونا دن بدن مہنگا ہوتا جارہا ہے۔ ملک بھر میں فی تولہ سونا کی قیمت میں 1200 روپے اضافہ ہوگیا۔

جمعرات کے نرخوں کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 25 ہزار روپے تک جاپہنچی ہے، جبکہ دس گرام سونا ایک لاکھ 92 ہزار 901 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر سستا ہوکر فی اونس 1900 ڈالر کا ہوگیا۔

Read Comments