Aaj Logo

شائع 18 اگست 2023 01:32pm

گٹر کے ڈھکن خود بنا کر سپلائی کریں گے، میئر کراچی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ واٹر کارپوریشن گٹر کے ڈھکن خود بنائے گا۔

کراچی میں سی او ڈی فلٹر پلانٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تنقید ہوتی ہے باتیں کی جاتی ہیں مگر کام کے اوپر اور نہ چیزوں کو بہتر بنانے کے لئے توجہ دی جاتی ہے۔

شہر بھر میں گھُلے مین ہولز پر انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ تو نہیں چاہے گی گٹر کے ڈھکن غائب ہوں، کہیں شرارت تو کہیں چوری چکاری ہوتی ہے، البتہ ہم نے گٹر کے ڈھکن خود بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن خریدنے کے بجائے اب خود گٹر کے ڈھکن بنائے گا، روزانہ کی بنیاد پر 300 سے 400 ڈھکن بنائے جائیں گے جو مارکیٹ سے تقریباً 800 روپے سستے پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں تین سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاںبحق

کراچی: گٹر کے ڈھکن غائب، مرتضیٰ وہاب نے نشئیوں کو مورد الزامٹھہرادیا

کراچی میں کھلے مین ہول یا موت کی وادی، مزید2 افراد سے زندگی چھینلی

میئر کراچی نے کہا کہ پیر سے گٹر کے ڈھکنوں کی سپلائی شروع کردیں گے، البتہ ہم ہر یونین کونسل (یو سی) چیئرمین کو ترقیاتی کاموں کے یکساں مواقع فراہم کریں گے۔

Read Comments