Aaj Logo

شائع 19 اگست 2023 07:36pm

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، غریب کے ساتھ امیر کی پہنچ سے بھی دور

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1500 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1500 روپے کے حالیہ اضافے سے ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 26 ہزار 800 روپے ہوگیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے اضافے سے ایک لاکھ 94 ہزار 444 روپے تک آگئی ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 889 ڈالر فی اونس ہے۔

Read Comments