Aaj Logo

شائع 21 اگست 2023 03:20pm

وفاقی دارالحکومت کا سب سے اہم مقام خواتین ٹریفک پولیس کے حوالے

معاشرے کی نبض یعنی ٹریفک کنٹرول کی ذمہ داری اب خواتین کے ہاتھ آ گئی، پاکستان کے شہراسلام آباد میں ڈی چوک کے مقام پرخواتین ٹریفک اہلکارتعینات کردی گئیں۔

اسلام آباد پولیس لیڈی ٹریفک سارجنٹس کو ریڈ زون کے اہم خارجی وداخلی راستوں پر مرد اہلکاروں کے شانہ بشانہ تعینات کیا گیا ہے۔

یہ لیڈی سارجنٹس سیٹ بیلٹ نہ پہننے، ہیلمٹ کے بغیرموٹرسائکل چلانے والےاورغلط پارکنگ کرنے والوں پر نظر رکھیں گی۔

مردوں کے شانہ بشانہ فرائض سر انجام دیتی خواتین لوگوں کوٹریفک قوانین پرعمل کروانے میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:

کچن کے بن بلائے مہمان ’لال بیگ‘ سے کیسے چھٹکارا حاصل کریں

حسین اتنا لگو کہ تین چار مقدمے لوگ جلن میں کروادیں

کدو کے بیج آپ کے بالوں سے جُڑے مسائل کا بہترین حل ہیں

یہ لیڈی سارجنٹس شہریوں کو چلان کے ساتھ ساتھ مکمل قانون کی پاسداری کا درس بھی دے رہی ہیں۔

خواتین ٹریفک اہلکارکے مطابق کوئی کام مشکل نہیں ہوتا،عوام کوٹریفک قوانین پرعمل کروانا ہماری ذمہ داری ہے۔

Read Comments