بجلی صارفین ہوجائیں تیار، قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا خدشہ

ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی گئی ہے
شائع 22 اگست 2023 12:19pm

بجلی صارفین پر پھر بجلی گرائے جانے کی تیاری کی جارہی ہے جس کی وجہ سے عوام کی پریشانی مزید بڑھ سکتی ہے۔

بجلی صارفین کے لیے قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے اور منظوری کی صورت میں صارفین پر 35 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

ڈسکوز کے لیے قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں سینٹرل پرچیزنگ پاورایجنسی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی گئی ہے، جس پر 30 اگست کو سماعت ہوگی۔

Read Comments