ہزاروں ڈالرز خرچ کر کے کُتے کا لباس بنوانے والا جاپانی شہری اب کیا سوچتا ہے

'کتا بننے کا شوق بچپن سے تھا، اسکول کی ڈائری میں بھی لکھ رکھا تھا'
شائع 22 اگست 2023 03:40pm

کتے سے مشابہہ لباس تیار کرنے کےلیے 12 ہزار پاؤنڈ خرچ کرنے والا جاپانی شہریاس انوکھے اقدام کے بعد سوشل میڈیا پر ٹرولنگ سے پریشان ہے

ٹوکیو نامی شہری نے وضاحت دی ہے کہ ہفتے مین صرف ایک دن کتے کا لباس پہنتا ہوں روز نہیں۔

جاپانی شہری نے اپنے لیے کتے سے مشابہہ لباس کی تیاری کیلئے 2022 میں فلموں اور اشتہارات کے لیے مجسمے اور ماڈل بنانے والی کمپنی زیپیٹ کی خدمات حاصل کیں۔

کمپنی کو یہ لباس بنانے میں 40 دن لگے جس پر 12 ہزار پاؤنڈز کی لاگت آئی۔

یہ لباس جاپانی شہری کے یوٹیوب چینل پربھی ’میں جانور بننا چاہتا ہوں‘ کے کیپشن سے شیئر کی گئی۔

اب تک 52 ہزار سے زیادہ لوگ اس چینل کو سبسکرائب کر چکے ہیں۔

ٹوکو نے وضاحت کی ہے کہ وہ ہفتے میں صرف ایک بار لباس پہنتے ہیں جب وہ عموماً گھر پر ہوتے ہیں۔

لباس بنوانے کے لیے ٹوکیونے اپن پسندیدہ نسل کے کتے کولی کا انتخاب کیا تھا ۔

مزید پڑھیں

آوارہ کتا ’انسانیت‘ پر بازی لے گیا، کچرے میں پھینکی نوزائیدہ بچی کو بچا لیا

کتا حملہ کردے تو آپ کو کیا کرنا چاہئیے

’ریچھ کے لباس میں انسان‘، چینی چڑیا گھر کی ویڈیو پر تنازعہ کھڑا ہوگیا

تاہم ہر کوئی ٹوکو کی اس تبدیلی کو نہیں سمجھتااس لیے نہیں آن لائن ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

کچھ لوگوں نے اس خواہش پر پیسہ خرچ کرنے کے ان کے عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جب کہ دوسروں نے اسے جنون قرار دیا۔

Read Comments