Aaj Logo

شائع 22 اگست 2023 09:11pm

کیا پاکستان ٹیم پہلی بار افغانستان کیخلاف آل آؤٹ ہوئی؟

تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان کے خلاف آل آؤٹ ہوگئی۔

افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان ٹیم 201 رنز پر آؤٹ ہوگئی، 6 ٹی ٹوئنٹی اور 4 ون ڈے میچز کے بعد پہلی بار افغان ٹیم پاکستان کو آل آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

اس سے قبل افغانستان نے اس سال ٹی 20 میں پاکستان کے 9 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔

مزید پڑھیں

پہلا ون ڈے: پاکستان کے ہاتھوں افغانستان کو 142 رنز کے بڑے مارجن سےشکست

پی سی بی اور قومی کرکٹرز کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملات طےپاگئے

قومی ٹیم باصلاحیت ہے، ایشیا کپ ہم ہی جیتیں گے، ذکاءاشرف

ون ڈے میں اس سے قبل افغانستان پاکستان کی زیادہ سے زیادہ 8 وکٹ لے سکا تھا۔

دوسری جانب سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹو میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

اس میچ میں افغانستان کے اسپینز راشد خان، مجیب الرحمان اور محمد نبی کا مقابلہ پاکستان کے فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف سے تھا۔

پہلے افغان اسپنرز نے پاکستان ایک نہ چلنے دی اور پوری ٹیم کو 201 رنز تک محدود کردیا۔

جس کے جواب میں پاکستانی فاسٹ بولرز نے افغان بیٹرز کو زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہرنے نہیں دیا اور پوری ٹیم کو 59 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

Read Comments