میں اونٹ نہیں، زرافہ ہوں

امریکی چڑیا گھرمیں اپنی نوعیت کے منفرد زرافے کی پیدائش
شائع 23 اگست 2023 02:29pm

امریکا کے چڑیا گھرمیں31 جولائی کو ایک نایاب زرافہ پیدا ہوا جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے جسم پر مخصوص نشانات نہیں بلکہ اس زرافے کا رنگ اونٹ کی طرح بھورا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے چڑیا گھر میں بھورے رنگ کا نایاب زرافہ پیدا ہوا ، زوانتظامیہ نے اس زرافے کا نام تجویزکرنے کے لیے خصوصی مقابلے کا بھی انعقاد کیا ہے۔

زو انتظامیہ کے مطابق یہ زرافے کا بچہ تقریبا ایک ماہ کا ہے اور اس کی عجیب و غریب بات یہ بھی ہے کہ اس کی گردن غیر معمولی طور پر لمبی نہیں ہے۔

ماں اور بچے کی محبت بھری ویڈیو کو بھی سوشل میڈیا پر بھر پور پزیرائی مل رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس انوکھے زرافے کی ویڈیو کو ایک دن میں ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں

دنیا کے سب سے خوش مزاج کتے جو سوشل میڈیا پر چھا گئے

سوشل میڈیا نے چوری کیا گیا بیل مالک تک پہنچا دیا

چڑیا گھر میں نرگوریلا کے ہاں بچے کی پیدائش

چڑیا گھر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زرافہ 6 فٹ لمبا ہے اور اب اپنی ماں اور چڑیا گھر کے عملے کی نگرانی میں ہے۔

Read Comments