Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 اگست 2023 07:17pm

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں ایک دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان 22 اور 23 اگست کی درمیانی شب جھڑپ ہوئی، جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

مزید پڑھیں

22 اگست کی صُبح سے رات تک بٹگرام کی تحصیل آلائی میں کیاہوا

بلوچستان: ضلع کیچ سے تین افراد کی سڑک کنارے گولیوں سے چھلنی لاشیںبرآمد

دہشتگرد جہنم کے کتے ہیں، دہشتگردی و شدت پسندی کے آگے سرینڈر نہیںکرینگے، نگراں وزیراعظم

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ علاقے میں ممکنہ طور پرپائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا۔

Read Comments