Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

دہشتگرد جہنم کے کتے ہیں، دہشتگردی و شدت پسندی کے آگے سرینڈر نہیں کرینگے، نگراں وزیراعظم

ملک کی بہتری کے لئے جو بھی ہو سکے گا ہم کریں گے، انوار الحق کاکڑ
اپ ڈیٹ 23 اگست 2023 01:56pm
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ۔ فوٹو — اسکرین گریب
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ۔ فوٹو — اسکرین گریب

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد جہنم کے کتے ہیں، دہشتگردی و شدت پسندی کے آگے سرینڈر نہیں کریں گے۔

کراچی میں کاروباری شخصیات سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ملک کو توانائی، خوراک کی کمی کے علاوہ بےروزگاری اور مہنگائی کا سامنا ہے مگر ہم جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کی فنی تربیت ضروری ہے، عوامی مسائل کا حل خدمت اور عبادت ہے لہٰذا تاجر برادری ملک میں فنی تربیت کے فروغ میں کردار ادا کرے۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تاجر برادری کا تعاون درکار ہے، تاجر برادری کی وجہ سے ہی ملکی معیشت چل رہی ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ لوگ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں تو کیا ہوا؟ کیا بھارت اور دیگر ممالک سے لوگ نہیں جاتے، ہم کیوں ہر چیز کو منفی انداز میں لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نگراں حکومت انتخابات پر کسی بھی طرح اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کرے گی، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے انتخابات کی ممکنہ تاریخیں دے دیں

الیکشن کے حوالے سے نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت شفاف انتخابات کے لئے اقدامات کرے گی، ہمارامینڈیٹ انتخابات کے لئے ماحول سازگار بنانا ہے، لہٰذا پرامن انتقال اقتدار ہماری اولین ترجیح ہے اور ملک کی بہتری کے لئے جو بھی ہو سکے گا ہم کریں گے۔

بعد ازاں گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگومیں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ بٹگرام واقعہ نے ہم سب کو اکھٹا کیا، سب نے مل کر بچوں کو ریسکیو کیا جب کہ بچوں نے کئی گھنٹے تک خود کو بہت سنبھالے رکھا۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بٹگرام آپریشن کی کامیابی پر بہت زیادہ خوشی ہوئی، پاک فورسز نے ہمارا سرفخر سے بلند کردیا، البتہ سوشل میڈیا پر واقعہ پر اصل حقیقت سے ہٹ کربات کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کل وزیرستان میں ہمارے10جوان شہید ہوئے، ہم کسی دہشت گردی یا انتہا پسندی کے سامنے نہیں جھکیں گے، پاکستان ہمارا گھر ہے، ہم اسے اپنے انداز میں ہی چلائیں گے۔

نگراں وزیراعطم نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، جو سمجھتے ہیں ہم جنگ سے تھک گئے ہیں تو وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ جنگیں فرد واحد نہیں قومی لڑتی ہیں، ہم شہدا اور ان کی قربانی کو نہیں بھولیں گے، ہم خدمات کے بدلے میں تنخواہ نہیں بلکہ عزت دیتے ہیں جب کہ تنخواہ صرف ضروریات پوری کرنے کے لئے ہے۔

karachi

Caretaker PM

anwar ul haq kakar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div