Aaj Logo

اپ ڈیٹ 24 اگست 2023 09:00am

انتخابات کی تاریخ دینے کیلئے صدر علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو بلا لیا

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے جنرل الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو مُلاقات کی دعوت دے دی۔

چیف الیکشن کمشنر کو صدرکی جانب سے ملاقات کی دعوت ایک خط کے ذریعے دی گئی۔

الیکشن کمیشن نے صدر کے خط پر 24 اگست کو اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں صدر کی دعوت اور الیکشن کی تاریخ پر غورہوگا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے الیکشن روڈ میپ کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو خط کے زریعے چوبیس اگست کو دن دو بجے مدعو کرلیا۔

مزید پڑھیں

عمران خان کی وکالت کرنے سے چیف جسٹس کا امیج خراب ہوگا، مریمنواز

سپریم کورٹ نے عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ بادی النظر میںغلط قرار دے دیا

رضوانہ تشدد کیس: سول جج عاصم کو نوکری سے نکالنےکیلئے عدالت میںدرخواست دائر

الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کو 24 اگست شام 3 بجے، 25 اگست دن11 بجے شہباز شریف کو اور آصف علی زرداری کو 29 اگست شام 3 بجے مدعوکرلیا۔

ملاقات میں حلقہ بندیوں، انتخابی فہرستوں، عام انتخابات کے انعقاد اور الیکشن شیڈول پربات کی جائے گی۔

Read Comments