Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

رضوانہ تشدد کیس: سول جج عاصم کو نوکری سے نکالنےکیلئے عدالت میں درخواست دائر

سول جج کا معاملہ ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر ہے لیکن ہم جوڈیشل سائیڈ پر بھی دیکھیں گے، جسٹس عامر فاروق
اپ ڈیٹ 23 اگست 2023 11:55am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کم سُن بچی رضوانہ پر تشدد کرنے والی ملزمہ کے شوہر سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کرنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

سول سوسائٹی نیٹ ورک اسلام آباد کے صدر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ اس حوالے سے تفصیلی درخواست آئی ہے، سول جج کا معاملہ ویسے تو ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر ہے لیکن ہم جوڈیشل سائیڈ پر بھی دیکھیں گے۔

چیف جسٹس نےطیبہ تشدد کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل کم سن طیبہ تشدد کیس سمیت متعدد واقعات سامنے آئے۔

عدالت نے وفاقی حکومت اور ایڈوکیٹ جنرل افس کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے معاونت طلب کر لی جب کہ اسٹیٹ کونسل نے نوٹس کی تیاری کے لئے درخواست کی کاپی فراہم کرنے کی استدعا کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کرنے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ملامہ تشدد کیس میں سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ تشدد کے الزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ دنوں سول جج عاصم حفیظ کو تشدد کیس کی وجہ سے تنزلی کرکے او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سول جج عاصم حفیظ کو او ایس ڈی بنانے کے حکم کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ملازمہ تشدد کیس: سرجری کیلئے رضوانہ کے زخموں سے انفیکشن کے خاتمے کا انتظار

رضوانہ تشدد کیس میں نیا موڑ، انوسٹی گیشن ٹیم نے سول جج کو طلب کرلیا

ماہرہ خان سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی رضوانہ کی حمایت میں بول پڑیں

سول جج کو راولپنڈی میں او ایس ڈی تعینات کیا ہے اور انہیں 19 اگست سے قبل راولپنڈی میں چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Islamabad High Court

rizwana

asim hafeez

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div