نوال سعید عمران خان کے ساتھ ترکی میں؟ تصویر وائرل

باز کی نگاہ رکھنے والے لوگوں نے اہم منظر پکڑ لیا۔
اپ ڈیٹ 23 اگست 2023 11:45pm

پاکستان کی حسین ترین اداکاراؤں میں سے ایک نوال سعید کی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے۔

نوال سعید ترکیہ کے شہر بوڈرم میں چھٹیاں گزار رہی ہیں اور وہاں سے اپنے چاہنے والوں کو اپ ڈیٹ رکھنے کیلئے مسلسل تصاویر جاری کر رہی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ایک تصویر جاری، جسے دیکھنے والے ششدر رہ گئے۔

سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی کہ تصویر میں ان کے پیچھے پاکستان کے سابق وزیراعظم اور چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مشابہہ ایک شخص موجود ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری اس تصویر میں نوال سعید کو آسمانی اور سفید ٹاپ کے ساتھ سیاہ ٹائڈز پہنے اور کمر پر چھوٹا سا بیگ لٹکائے دیکھا جاسکتا ہے، جو کیمرے کو پوز دیتے ہوئے مسکرا رہی ہیں۔

اس تصویر پر جہاں نوال سعید کے مداح ان کے حسن کی تعریف کرتے نظر آئے، وہیں کچھ باز کی نگاہ رکھنے والے باریک بین افراد کی توجہ ان کے پیچھے بیٹھے شخص نے اپنی جانب مبذول کرالی۔

تصویر میں نوال سعید کے پیچھے جو شخص موجود ہے وہ عمران خان سے کچھ زیادہ ہی ملتا جلتا ہے۔

اس شخص کے بھورے بالوں کا اسٹائل بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے مشہور کردار ”رادھے موہن“ جیسا ہے، جو نیلی شرٹ اور ٹراؤزر میں ملبوس چشمہ لگائے بیٹھا کسی اور جانب دیکھ رہا ہے۔

نوال کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا، ’سیاہ لباس میں کھڑا شخص عمران خان سے مل رہا ہے، اگر عمران خان کو فلم تیرے نام میں سلمان خان کا کردار کرنے کا موقع ملتا تو وہ ایسے ہی دکھتے۔‘

اس کمنٹ پر نوال سعید نے ردِ عمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’بہت بہترین مشاہدہ کیا ہے، وہ یہ بات جان کر بے حد خوش ہونگے۔‘

Read Comments