Aaj Logo

شائع 23 اگست 2023 09:19pm

لاہور کے تھانہ ٹاؤن شپ سے 5 سرکاری پستول چوری

لاہور کے تھانہ ٹاؤن شپ سے 5 سرکاری پستول چوری ہوگئے، جس کے الزام میں لاہور پولیس نے اے ایس آئی سمیت 13 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق سرکاری پستول چوری کرنے کے الزام میں 13 پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ملزمان کے خلاف ٹاون شپ پولیس نے دفعہ 409 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، مقدمہ ڈی آئی جی آپریشنزعلی ناصررضوی کے حکم پر درج ہوا۔

ایف آئی آر میں اے ایس آئی طارق عزیز، ہیڈ کانسٹیبل ثنااللہ، شہزاد، اقبال، سلیمان، شبیر، ارشد،اور عارف کے علاوہ کانسٹیبل ساجد، احسن، عمر، حارث، انور اور محمد سعید کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

Read Comments