شائع 24 اگست 2023 04:30pm

بھارت کی چاند تک رسائی پر بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ پاکستانی فنکار بھی خوش

بھارت نے گزشتہ روزچاند پر اترنے کی تیسری کوشش کو کامیاب بناتے ہوئے تاریخ رقم کی اور خلائی میدان میں اپنے قدم مضبوط کرلیے۔

بھارت چاند کے جنوبی قطب پر خلائی شٹل ”چندریان 3“ اتارنے والا پہلا ملک بن گیا، جبکہ چین، امریکا اور روس کے بعد چاند پر جانے والا چوتھا ملک بن گیا۔

دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں نے تاریخ رقم کرنے پر بھارت کی تعریف کی۔

مشہور بھارتی شخصیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے ملک کی اس فتح پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

پریانکا اور امیشا پر نامناسب تبصرے: نادرعلی پر پابندی کا مطالبہ

عمیرہ احمد کا ڈرامہ، نادیہ خان کو تنقید کرنا مہنگا پڑگیا

انجلینا جولی کی انگلیوں پرنیا ٹیٹو بریڈ پٹ کیلئے پیغام تو نہیں

بھارتی اداکار امیتابھ بچن بھی ان بہت سی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنے ہٹ گیم شو ”کون بنے گا کروڑ پتی“ میں چاند کی لینڈنگ کے لئے ایک چھوٹا سا شعر پڑھا۔

اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھارت کی کامیابیوں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے ملک کو ”فرسٹ ورلڈ“ قرار دیا۔

فلم ”دھمال“ کے اداکار رتیش دیش مکھ نے اسرو کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی۔

”نیو ایمسٹرڈیم“ کے اداکار انوپم کھیر نے اس کامیابی پر اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی۔

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے اس فتح کو ”شاندار ٹچ ڈاؤن“ قرار دیا۔

شاہ رخ خان نےاسرو ٹیم کو ان کی کوششوں اور سخت محنت کے لئے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، ’تمام سائنسدانوں اور انجینئروں اور پوری ٹیم کو مبارکباد‘۔

سنی دیول نے اس کارنامے کو ہندوستان کی خلائی تحقیق کی تاریخ میں ایک یادگار کارنامہ قرار دیا ہے۔

ابھیشیک بچن نے اپنے پوسٹ پر یہ کیپشن لکھا۔ ’یاد رکھنے والا ایک لمحہ، الفاظ سے بالاتر ایک جذبہ!!‘

فلم ”کبھی خوشی کبھی غم“ کے اسٹار نے ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ، ’آج جب میں اپنے لوگوں کو بلند ہوتے ہوئے دیکھتا ہوں اور اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہوں تو میرا دل فخر سے بھر جاتا ہے‘۔

فلم ”گہرائیاں“ کی اداکارہ نے ایک تصویر کے کیپشن میں لکھا، ”بھارت چاند پر ہے!“

بالی ووڈ کی بہت سی مشہور شخصیات سمیت پاکستان کی شوبز شخصیات نے بھی بھارت کے اس کارنامے کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے سراہا ہے۔

پاکستانی گلوکار فرحان سعید بھی ہمسایہ ملک کے اس عمدہ کارنامے سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، ’مبارک ہو بھارت، یہ یقینی طور پر ایک سنگ میل ہے!‘

پاکستانی اداکارہ رابعہ بٹ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے پڑوسی ملک کواس طرح مبارکباد دی ہے۔

پاکستانی کامییڈین اداکار احمد علی بٹ بھی بھارت کے اس کارنامے سے خاصا خوش دیکھائی دے رہے ہیں۔

Read Comments