Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

انجلینا جولی کی انگلیوں پرنیا ٹیٹو بریڈ پٹ کیلئے پیغام تو نہیں

ہالی ووڈ اداکارہ کا نیا ٹیٹو سابقہ شوہرکیلئے پیغام قراردیا جارہا ہے
شائع 24 اگست 2023 02:05pm

انجلینا جولی کے ٹیٹو آرٹسٹ ’مسٹر کے‘ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ٹیٹوبنانے کے بعد اداکارہ کے ہاتھوں کی ایک تصویرشیئر کی ہے۔

اس تصویر میں ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کے ہاتھ تو نظر آرہے ہیں لیکن ان پر بنے نئے ٹیٹو کوبلر(دھندلا) کیا گیا ہے۔

ٹیٹو آرٹسٹ نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا کہ میں نے واقعی انجلینا کا ہاتھ پکڑا اور ان کے ہاتھ پر ٹیٹو بنایا۔

اُنہوں نے اپنے فالوورز سے کہا کہ آپ لوگ اندازہ لگا کر بتائیں کہ اُنہوں نے کونسا ٹیٹو بنوایا ہے؟

ٹیٹو آرٹسٹ ’مسٹر کے‘ کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں کہ انجلینا جولی نے یہ ٹیٹو اپنے سابقہ شوہر، بریڈ پٹ کو کوئی پیغام دینے کے لیے بنوایا ہے۔

مزید پڑھیں

انجلینا جولی اپنے بچوں سے ہاتھ دھو بیٹھ سکتی ہیں

امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے زندگی کی 45 بہاریں دیکھ لیں

پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کبھی نہیں دیکھی، انجلینا جولی

لیکن ٹیٹو آرٹسٹ نے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ان قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے بہت جلد اداکارہ کے ہاتھوں پر بنے ٹیٹو کی تصویر شیئر کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

hollywood

Angelina Jolie

سلیبریٹی

Finger Tattoo

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div