Aaj Logo

شائع 25 اگست 2023 09:16am

ملک کے مختلف شہروں میں مزید موسلادھار بارشوں کا امکان

دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھو ہار، وسطی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت چترال، دیر، سوات، شانگلہ، ہری پور اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مردان،صوابی،نوشہرہ، بنوں،لکی مروت، کرک، مری وار گلیات میں کہیں بوندا باندی تو کہیں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

گزشتہ روز بھی راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں مزید کمی آگئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ کسی بھی ممکنہ حادثاتی صورتحال کے پیش نظر واسا سمیت دیگر ادارے الرٹ ہیں، راولپنڈی میں رین ایمر جنسی نافذ ہے جب کہ نالہ لئی سمیت دیگر ندی نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

Read Comments