Aaj Logo

شائع 25 اگست 2023 06:37pm

پاکستان کے ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئین شپ کے فائنل میں جگہ بنالی

پاکستان کے جیولن تھروور ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئین شپ کے فائنل اور پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں میں ورلڈ ایتھلیٹک چمپئین شپ 2023 کے جیولن تھرو کے مقابلے جاری ہیں۔

مزید پڑھیں

کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم نے تاریخی تھرو پھینک کر سونے کا تمغہ جیتلیا

ایتھلیٹ جیولین تھرور ارشد ندیم ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ سے باہرہوگئے

میڈیکل پینل نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مکمل فٹ قرار دےدیا

کوالیفائنگ راونڈ میں پاکستانی اسٹار ارشد ندیم نے پہلی کوشش 70.63 اور دوسری کوشش میں 81.53 میٹرکی تھرو پھینکی جبکہ تیسری کوشش میں 86.79 میٹر کی تھرو پھینکتے ہوئے اپنی برتری ثابت کی۔

بھارتی حریف نیرج چوپڑا نے پہلی ہی تھرو میں 87.77 میٹر تھرو کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔

واضح رہے کہ ورلڈ اتھلیٹکس چمپئین شپ کا فائنل 27 اگست کو کھیلا جائے گا۔

Read Comments