Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ایتھلیٹ جیولین تھرور ارشد ندیم ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ سے باہر ہوگئے

نیشنل گیمز کا ٹریک خراب ہونے کی وجہ سے انجری کا شکار ہوا،ارشد ندیم
شائع 21 جون 2023 08:15pm

ایتھلیٹ جیولین تھرورارشد ندیم انجری کا شکار ہوکر ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ سے باہر ہوگئے۔

کوئٹہ میں ہونے والی نیشنل گیمز میں انجری کا شکار ہونے کے بعد سابق گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی نے بتایا کہ ارشد ندیم کا چیمپین شپ سے آؤٹ ہونا افسوسناک ہے، تاہم انہیں انجری سے نجات پانے میں کتنا وقت لگے اس بارے کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔

ایتھلیٹ ارشد ندیم نے بتایا کہ کوئٹہ نیشنل گیمز میں ٹریک ناہموار ہونے کی وجہ سے دائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گیا ہوں، ایشین چیمپئن شپ سے باہر ہونے کا افسوس ہے، ایونٹ سے باہر ہونے سے پاکستان کےلئے میڈل سے محروم ہوگیا۔

ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ بارہ جولائی سے بنکاک تھائی لینڈ میں شروع ہوگی جس میں اب ایک خاتون ایتھلیٹ سمیت پانچ رکنی قومی ٹیم کا دستہ پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔

ارشد ندیم 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنے والے پہلے جنوبی ایشین ایتھلیٹ

واضح رہے کہ گزشتہ برس برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں 8 اگست کو پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے تاریخی تھرو پھینک کر سونے کا تمغہ جیتا تھا، انہوں نے 90 اعشاریہ 18میٹر کی ریکارڈ تھرو کی تھی، جس کے بعد وہ 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنے والے پہلے جنوبی ایشین ایتھلیٹ بن گئے تھے اور ساتھ ہی انہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا تھا۔

arshad nadeem

javelin throw

Asian Athletics Championships

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div