Aaj Logo

شائع 25 اگست 2023 07:28pm

ملک میں 22 اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد 22 اشیا کی قیمتوں میں کا مزید اضافہ ہوگیا۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں، جس کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کا مزید اضافہ ہوا ہے اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 25.34 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 12 کی قیمتوں میں کمی اور 17 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے فی کلو پیاز 16 روپے مہنگی ہوئی، دال مسور کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا، چینی فی کلو 6 روپے مہنگی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق لہسن فی کلو 10 روپے مہنگا ہوا، انڈے فی درجن 7 روپے مہنگے ہوئے، انرجی سیور بلب 14 واٹ 6 روپے مہنگا ہوا، دال ماش فی کلو 8 روپے، دال مونگ 2 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔

Read Comments